زخمی وہاب ریاض – کون سے فاسٹ باولر کو گرین سگنل دے دیا گیا؟
انگلینڈ سے تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پاک بھارت میچ میں زخمی ہونے والے فاسٹ باولر وہاب ریاض کی انجری کی انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے اور ڈاکٹرز جائزہ لے رہے ہیں ان کی انجری کس نوعیت کی ہے اور یہ ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگائے گی
یاد رہے پاک بھارت میچ کے دوران وہاب ریاض کے ٹخنے میں موچ آگئی تھی جسکی بنا پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا
تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں اگر وہاب ریاض کی انجری طویل ہوئی تو دورہ ویسٹ انڈیز کی دریافت فاسٹ باولر محمد عباس کو ان کی جگہ انگلینڈ بھیجا جا سکتا ہے، اس سے پہلے محمد عباس کو انگلینڈ میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں بھی ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر ٹیم کے ساتھ روک لیا گیا تھا اور اس کے بعد محمد عباس وطن واپس لوٹ آئے تھے، ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں محمد عباس کو گرین سگنل دے دیا گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں