بھارت کے خلاف ٹیم کا حتمی انتخاب کر لیا گیا
برمنگھم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 رکنی ٹیم میں اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے
ہیڈکوچ کے ہمراہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف گیم پلان ترتیب دے لیا گیا ہے اور اگر ٹیم اس پلان کو پورا کرنے میں کامیاب رہی تو بھارت کو پچھاڑ دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں