پاک بھارت میچ – کیا آپ شاہد آفریدی کے تبصرے سے متفق ہیں؟
پاک بھارت میچ نہیں بلکہ ٹاکرا ہوتا ہے اور پوری دنیا کے شائقین کرکٹ اسے پورے اہتمام کے ساتھ دیکھتے ہیں، چار جون کو ایجبیسٹن انگلینڈ میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی میچ میں محتاط اندازہ ہے کہ پاک بھارت میچ کو سوا ارب سے ذیادہ لوگ دیکھیں گے
آج کل کرکٹ کے عہد ساز کھلاڑی پاک بھارت میچ پر اپنا اپنا تبصرہ دے رہے ہیں، اور ابھی تک کے تبصروں میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم کچھ ایسے داو بھی ماہرین بتا رہے ہیں کہ جن کو کامیابی سے لگاکر بھارت کو پچھاڑ بھی سکتا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایمبیسیڈر چیمپئنز ٹرافی شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو ایک گر بتایا ہے، شاہد آفریدی کے مطابق اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ابتداء میں ہی ویرات کوہلی کو آوٹ کرکے پورا اٹیک کرتی ہے تو پاکستان کے پاس جیتنے کے امکانات ہو سکتے ہیں، شاہد آفریدی نے بھی دیگر کرکٹرز کی طرح کہا ہے کہ ٹیم کو ون یونٹ ہوکر دفاعی کی بجائے جارحانہ کرکٹ پورے جزبے اور اپنی اہلیت سے ذیادہ کھیلنی ہوگی، اگر یہ سب کچھ پاکستان کرکٹ ٹیم کر گئی تو کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے
کیا آپ شاہد آفریدی کے تبصرے سے متفق ہیں؟
اپنی رائے کا اظہار کریں