ٹیم کا نمبر 1 فیلڈر عمر اکمل ان فٹ کیسے ہو سکتا ہے؟ عاقب
ڈائریکٹر لاہور قلندرز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے عمر اکمل کو وطن واپس بھیجنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا پہلی دفعہ دیکھا گیا کہ بیرون ملک فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور اس کو وطن واپس بھیج دیا گیا، انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیائے کرکٹ جانتی ہے کہ عمر اکمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون فیلڈر ہیں اور غیر معیاری فٹنس والا کیسے ان فٹ کھلاڑی ہو سکتا ہے، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ چار دن پہلے فٹ کھلاڑی ان فٹ کیسے ہوگیا
عمر اکمل اور ان کو فارغ کیے جانے کے غیر اخلاقی فیصلے پر انہوں نے مزید کیا کہا اس کے لیے ویڈیو دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں