More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

یونس خان – لارڈز کے لانگ روم میں شایان شان تقریب

یونس خان – لارڈز کے لانگ روم میں شایان شان تقریب

یونس خان جو آج کل انگلینڈ میں ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے کرکٹ کا گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں یونس خان کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا

تقریب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیسٹ کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور عہد ساز کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا

تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ سید ابن عباس، وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

سید ابن عباس، سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے یونس خان کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مثالی کرکٹر کے ساتھ ساتھ قابل تقلید انسان بھی قرار دیا، ہیڈکوچ مکی آرتھر نے یونس خان کے ساتھ ٹیم کی ہیڈکوچنگ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونس خان جیسے کرکٹرز ہی کرکٹ کی شان ہیں
مقررین نے یونس خان کو خوبصورت الفاط کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک کھلاڑی کے لیے اس سے بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے کہ اس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سترہ سال بعد ویسٹ انڈیز کو ان کی ہوم گراونڈ پر شکست دی
younis-lords-long-room

اس موقع پر یونس خان نے اپنے اعزاز میں اس تاریخی تقریب پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں مگر ان کا کرکٹ سے ناطہ نہیں ٹوٹ سکتا اور وہ کرکٹ کی ہر طرح سے خدمت کے لیے ہر لمحہ دستیاب ہونگے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں