یاسر شاہ اور مصباح الحق نے پاکستان کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا
جمیکا کے کنگسٹن گراونڈ پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر مصباح الحق کی الوداعی سیریز کی شاندار شروعات کر ڈالی ہیں، پہلی اننگ میں یاسر شاہ کی باولنگ دیکھتے ہوئے پاکستان کے مخصوص ناقدین نے ان پر تنقید کی توپیں کھول دی تھیں مگر دوسری اننگ میں چھ ویسٹ انڈین بلے بازوں کو پویلین بھیج کر سب کی بولتی بند کردی
باولنگ میں یاسر شاہ کے علاوہ محمد عامر بھی طویل مدت کے بعد ردھم، میں نظر آئے اور پہلی اننگ میں چھ وکٹیں اپنے نام کیں
بیٹنگ میں بلاشبہ کپتان مصباح الحق ننانوے ناٹ آوٹ کے علاوہ بابراعظم، گریٹ یونس خان اور نائب کپتان سرفراز احمد نمایاں رہے، ایک عرصے کے بعد اگرچہ کمزور مگر ون یونٹ کے طور پر ٹیسٹ اپنے نام کیا
دوسری اننگ میں جب پاکستان کو جیت کے لیے محض آٹھ رنز چاہیے تھے تو یونس خان کے اچانک اور غیر متوقع آوٹ سے کچھ چہرے افسردہ ہوگئے مگر کپتان مصباح الحق نے آتے ہی دو بالوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ اس لیے بھی یاد گار رہے گا کہ یونس خان نے ایک طویل جدوجہد اور انتھک محنت کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ ادا کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
اپنی رائے کا اظہار کریں