دورہ ویسٹ انڈیز مصباح الحق کا آخری ٹور ہے، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قزافی اسٹڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ کپتان مصباح الحق سے یہی انڈرسٹینڈنگ ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کا آخری ٹور ہوگا تاہم ابھی اس پر ان سے باقاعدہ بیٹھک نہیں ہوئی
انہوں نے بتایا کہ ایشین بلاک بننے کے آثار زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن نظر نہیں آتے، شہر یار خان نے مزید بتایا کہ بگ تھری کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور اس پر ہماری اپوزیشن جاری رہی رہے گی
تابی لیکس کے سوال پر چیئرمین اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ بنگلہ دیش بھارتی لاڈلا یا ان کے زیر اثر ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں