چھوٹے میاں بنگلہ دیش نے دھو کر جواب دے دیا
ابھی کل کی بات ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی شہر یارخان نے دھواں دھار پریس کانفرنس میں اس امکان کو رد کردیا تھا کہ پاک بھارت سیریز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے اور وہ بھارت جیسے کرکٹ میں مضبوط ملک کے خلاف زر تلافی کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے
بھارت نے تو ہمیشہ یہ مدعا یہ کہہ کر دفن کردیا کہ مودی سرکار اجازت ہی نہیں دیتی ہم تو تیار ہیں
ادھر کرکٹ کے چھوٹے میاں بھی میدان میں آگئے اور صاف صاف کہہ دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہ ہونے والی سیریز کی زر تلافی کسی صورت نہیں دیں گے
بنگلہ دیشی بورڈ نے موقف اپنا ہے کہ جب آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اچھے کی رپورٹ نہیں ملی تو ہم کیا کر سکتے ہیں، نیوٹرل وینیو پہ سیریز اگر ہوئی تو بھی پاکستان کو آمدنی سے زر تلافی نہیں دیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں