تابی لیکس کا اعزاز – آفتاب تابی لاہور میڈیا کے ایڈوائزری بورڈ میں
سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے جنرل کونسل اجلاس میں نئے عہدیدارن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔زاہد مقصود چیئرمین ، عقیل احمد صدر،چودھری اشرف سیکرٹری اور رانا آزر نور خزانچی کے عہدہ پر منتخب ہوگئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں الیکشن کمیشن سرفراز احمد ، فرخ عطا بٹ اور زاہد قیوم کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل کیا گیا۔ جس میں عقیل احمد صدر، شہزاد ملک سینئر نائب صدر اور رانا آزر نور خزانچی ، حافظ شہباز جوائنٹ سیکرٹری اور ثناءاللہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ پر اظہر مسعود بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ سیکرٹری کے عہدے کیلئے چودھری اشرف اور عبدالقیوم کے مابین خفیہ رائے شماری کرائی گئی جس میں چودھری اشرف نے 41 میں سے 36 اور عبدالقیوم نے صرف 5 ووٹ حاصل کیے۔نائب صدور کی دو سیٹوں کیلئے افضال چودھری، شیخ اعجاز اور احمد رضا کے مابین مقابلہ ہوا۔ افضال چودھری کو 37اور شیخ اعجاز کو 36 جبکہ احمد رضا کو 4 ووٹ ملے۔ اجلاس میں ایک ایڈوائزری بورڈ بھی تشکیل دیا گیا جس کے سربراہ سینئر صحافی شاہد شیخ چیئرمین جبکہ ممبران میں ایم یعقوب، سید علی ہاشمی، یوسف انجم، سہیل عمران، سہیل علی، فرخ عطا بٹ، عاشر بٹ، میاں اصغر سلیمی، آفتاب احمد تابی، احتشام الحق اور حافظ عمران شامل ہیں۔ انتخابی عمل سے قبل سیکرٹری چودھری اشرف نے سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر صدر عقیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی اقدامات کرنا پڑے کیے جائینگے۔اس موقع پر چیئرمین سجال زاہد مقصود نے تمام ممبران کا انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں