More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

گرین شرٹس – یکایک اظہر سے حفیظ الیون بن گئے

گرین شرٹس – یکایک اظہر سے حفیظ الیون بن گئے

کرکٹ پہ در پہ مناظر تبدیل کرنے والا کھیل ہے، جہاں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کس وقت کیا ہوجائے، کون ٹیم سے باہر اور کون اندر آجائے، کبھی راشد لطیف ٹیم کا حصہ نہیں تھے مگر کپتان بن کر سامنے آئے، 2010 میں جو مصباح انگلینڈ ٹور کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھے مگر سپاٹ فکسنگ کیس نے مصباح ا لحق پر کپتانی کے دروازے کھول دیے، کچھ یہی صورت حال آسٹریلیا میں دیکھنے کو مل رہی ہے،

azhar-unfit

جی ہاں قومی ٹیم کے کپتان ہیمسٹرنگ کا شکار ہونے کے بعد میچ ادھورا ہی چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے اور یہ وجہ بن گئی حفیظ کے اندر آنے کی

محمد حفیظ جو کل تک کم بیک کے لیے لاکھ جتن کررہے تھے اب دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ، اب دیکھیے کپتانی کا تجربہ رکھنے والے حفیظ اس موقع کا فائدہ کیسے اٹھاتے ہیں، کیونکہ ان کی کپتانی میں ٹی ٹونٹی ٹیم اور وہ خود آئی سی سی ریکنگ میں حکمرانی کرچکے ہیں، ترجمان پی سی بی کا آسٹریلیا سے بتانا ہے کہ شعیب ملک کا گلا بھی خراب ہے اور ابھی ان کی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں