محمد عرفان کی قسمت کی دیوی مر گئی
فاسٹ باولر عرفان بڑی ہی تگ و دو کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے، حال ہی میں انہوں نے واپڈا کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور ان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ٹیم میں شامل کرلیا گیا مگر صاحب جب قسمت کی دیوی مہربان نہ ہو تو بندہ منزل کے پاس پہنچ کر بھی بھٹک جاتا ہے کچھ ایسا ہی فاسٹ باولر عرفان کے ساتھ ہوا وہ آسٹریلیا تو پہنچ گئے مگر وہاں ان کو اطلاع دی گئی کہ ان کی قسمت کی دیوی یعنی ماں جیسی قیمتی نعمت انتقال کر گئی ہے، محمد عرفان پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں
اللہ ان کی والدہ کے درجات بلند کرے، تابی لیکس کے تمام ناظرین اور ٹیم عرفان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں