پی سی بی میڈیا منیجر، زبان کاٹ ڈالو گے تو ہاتھ بول اٹھیں گے
دوستو سوال پوچھنا صحافی کا حق ہوتا ہے، مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا سیل آٹھ سال سے یہ حق چھیننے کو کوشاں ہے، آپ اس ویڈیو میں نہ صرف جناب نجم سیٹھی کی گفتگو من و عن سنیں گے، بلکہ مشاہدہ بھی کریں گے کہ میری سوال پوچھنے کی کوشش ناکام ہوئی تو پی سی بی میڈیا منیجر باقاعدہ سیٹھی صاحب کی پشت پر آگئے اور ان سے چند سرگوشیاں کیں، دوسری کوشش سے پہلے وہ اپنا منصوبہ تیار کر چکے تھے اور جیسے ہی میں نے سوال کیا اور میرے پسندیدہ صحافی جناب نجم سیٹھی نے جواب شروع کیا تو پی سی بی ہمنوا رپورٹر نے ایسی کنڈی ڈالی کہ جواب ادھورا رہ گیا، موصوف اکثر مجھے دھمکی آمیز فون فرماتے رہتے ہیں مگر میں گھٹیا لوگوں کی طرح فون ریکارڈ نہیں کرتا کیونکہ جواب دینے کے لیے زبان سوال پوچھنے اور ہاتھ لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر پی سی بی میڈیا یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھ سے سوال پوچھنے کا حق چھین لے گا تو اس دن میری صحافت اپنی موت آپ مر جائے گی
دوستو اگر آپ بھی کسی خوف یا ڈر کا شکار ہیں تو جناب ن م راشد صاحب کی یہ نظم مہینے میں ایک بار پڑھ لیا کریں، کام آئے گی
ہاں ابھی تو تم بھی ہو
ہاں ابھی تو ہم بھی ہیں
تم ابھی سے ڈرتے ہو؟
اپنی رائے کا اظہار کریں