قومی ہاکی ٹیم – ورلڈکپ میں
آپ کو یقین نہیں آ رہا کہ پاکستان ایک بار پھر ورلڈکپ میں شریک ہوگا اور وہ بھی کوالیفائنگ راونڈ کھیلے بنا ، مگر آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ ایسا ممکن ہونے جارہا ہے
اب آپ کہیں گے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا تو جناب ایسا تقریبا ہوچکا ہے، کیونکہ فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی عہد جدید سے ایشیائی ممالک کی دوری کو دیکھ نہیں پا رہی اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہاکی ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ میں اب بارہ کی بجائے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی
اور یوں دو ہزار چودہ میں میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم پاکستان اب ورلڈکپ میں شرکت کی اہل ہوگئی ہے، دنیائے ہاکی پر راج کرنے والا پاکستان انیس چورانوے میں آخری بار ورلڈکپ جیتا تھا اور اس تاریخی فتح کے مرکزی کردار شہباز سینیئر آج کل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری ہیں، قومی کھیل کو میگا ایونٹ میں ایک بار پھر موقع ملنے جارہا ہے، دیکھیے اس نادر موقع سے قومی ٹیم کس حد تک فائدہ اٹھاتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں