More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

پی ایس ایل شرٹس پہ جاری سیاست — پی سی بی پیٹرن بھی نظر انداز

پی ایس ایل شرٹس پہ جاری سیاست — پی سی بی پیٹرن بھی نظر انداز
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب یہ بات کئی بار لکھ چکا ہوں کہ نواز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی الیکشن 2018 کے لیے بنایا تھا اور یہ بھی بتا چکاہوں کہ نجم سیٹھی اب حکومتی ریڈار سے نکل چکے ہیں ورنہ پی ایس ایل فائنل کسی صورت کراچی میں نہ ہوتا،،،، کہنے والے کہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو معلوم ہوچکا ہے کہ شریف فیملی کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟ ،،، لہذا انہوں نے نواز شریف اور پاکستان میں پی ایس ایل ممکن بنانے کا اہم کردار شہباز شریف کو بھی اب کسی کھاتے میں نہیں رکھا،،، کس کے علم میں نہیں پاکستان آرمی اور شہباز شریف نے اپنے تمام تر وسائل اس تاریخی لمحے کو ممکن اور یادگار بنانے کے لیے پی سی بی کے سپرد کردیے،،،، اور اب بھی پی ایس ایل کے دو پلے آف کے لیے پنجاب حکومت اپنا تن من دھن لگانے کا عزم کیے ہوئے ہے،،، اگر کوئی کہے کہ موجودہ حکومت پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہونے پر خوش ہے تو اس ماننا تھوڑا مشکل ہے،،، کیونکہ تخت لاہور کی بقا پنجاب میں پراگریس رپورٹ کی مرہون منت ہوتی ہے

میں سیاست کا نہ بہت اچھا لکھاری ہوں نہ اس کے داو پیچ سے واقف ہوں مگر ایک عام انسان کی طرح میں بھی محسوس کررہا ہوں کہ اور تو اور پی ایس ایل فرنچائزز کو بھی اندازہ ہوچکا ہے کہ آئندہ حکومت کون بنائِیں گے اور تو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن جوکہ وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہیں ان کو خاطر میں نہیں لارہے اور سب کا جھکاو یا تو آصف زرداری کی جانب ہے اور بنی گالہ کی الماریاں تو پی ایس ایل فرنچائزز کی شرٹس بھر چکی ہونگیں،،، سب پی ایس ایل سے پہلے بنی گالہ پر ایسے چادریں سوری شرٹیں چڑھا کر آئے کہ جیسے وہاں سے جیت کا تعویز ملتا ہو
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا عمران خان کو شرٹ دینا سمجھ میں آتا ہے کہ ان کا مرکز و محور کے پی کے ہے اور شاید آنے والے وقتوں میں جاوید آفریدی پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے سینٹ میں بھی نظر آئیں،،، جاوید آفریدی نے محض شرٹس کا چڑھاوا نہیں چڑھایا بلکہ شوکت خانم کے کینسر مریض بچوں کو اس بار بھی پی ایس ایل دکھانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ساتھ شوکت خانم پشاور ہسپتال کے لیے تمام الیکٹروننکس اپلائنسز بھی دینے کا وعدہ کیا ہے،،، اگر کوئی یہ کہے کہ جاوید آفریدی پنجاب حکومت سے اچھے تعلقات کے خواہاں نہیں تو یہ بھی غلط ہے اور اس کے انتظام کے لیے انہوں نے شہباز شریف کے پسندیدہ کرکٹر ظہیر عباس کو پشاور زلمی کا مینٹور بنا کر راہ ہموار کر لی ہے

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی آصف زرداری اور عمران خان کو یاد گاری شرٹس دیتے نظر آئے ،،، ظاہر ان کا مرکز کراچی ہے اور سندھ حکومت کی آشیر باد ان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے،،، عمران خان کو شرٹ دینے کے لیے سلمان اقبال ،،آصف زرداری کی طرح اکیلے نہیں گئے بلکہ نواز حکومت کے خلاف گولہ باری کرنے والے تمام توپچی اینکرز بھی ان کے ساتھ گئے،،، اس کو آسان لفظوں میں حب علی بغض معاویہ کہا جاسکتا ہے

چونکا دینے والی تصویر اس وقت سامنے آئی جب لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا بھی ٹیم کو دوبئی روانہ کرکے بنی گالا پہنچ گئے اور نہایت خوشگوار موڈ میں ان کو لاہور قلندرز کی شرٹ اور یادگاری بلا دیتے نظر آئے،،،
lahore-qalandars-bani-gala

چونکا دینے والی تصویر اس لیے کہا کہ لاہور سے شعبہ سپورٹس جرنلزم تعلق رکھنے والے سب ہی صحافی جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کا لاہور قلندرز سے تعاون بے مثال اور چوبیس گھنٹے ہے،،، پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی لاہور قلندرز کی ایک کال پہ لاہور قلندرز کے دفتر پہنچ جاتے ہیں،،، اور لاہور قلندرز جو بھی تعاون مانگتی ہے،،، پنجاب سپورٹس بورڈ Yes Sir کہہ کر پورا کرتی ہے،،،، لاہور قلندرز کے لیے اس وقت خاصی مشکلات بن گئیں جب ان کے سب سے بڑے سپانسر JAZZ نے ہاتھ کھینچ لیا تو ایسے میں Bank of Punjab نے 1122 کی طرح چند گھںٹوں میں لاہور قلندرز کا سپانسر ہونے کا اعلان کیا،،، اور لاہور قلندرز کو مشکلات کی منجھدھار سے نکالا

اعتراض یہ نہیں کہ سابق کپتان عمران خان کو شرٹس سے کیوں نوازا گیا،،، سوال یہ ہے کہ کیا وزیر اعلی پنجاب یا صوبائی وزیر قانون تک رسائی نا ممکن ہے؟ اتنی خدمات دینے پر بھی کسی کو یوں یکسر نظر انداز کردینا خاصا افسوسناک ہے

یہ ساری صورت حال یہ بھی بتاتی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کتنے طاقتور ہیں،،، فرنچائزز کی تو خیر ہے پی سی بی کہ جسکا سب سے بڑا سربراہ وزیر اعظم پاکستان ہوتا ہے،،، کو یکسر اس میگا ایونٹ کی خوشیوں میں شریک نہیں کیا گیا کیونکہ محسوس ہوتا ہے کہ نجم سیٹھی کی چڑیا نے ان کو بتا دیا ہے کہ خاقان عباسی نجم سیٹھی کو  گھر بھیجنے کی طاقت ہونے کے باوجود ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
صورت حال خاصی تکلیف دہ اور احسان فراموشی کی سی نظر آ رہی ہے ،،، اور اہل سیاست اندازہ  کرسکتے ہیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی اس طرح نظر انداز کیا جانا خاصا کربناک ہوتا ہے ،،، اور کہا جاسکتا ہے کہ نوز حکومت مناسب وقت پر اس کا اظہار بھی کرے گی اور اگر ان کا ہاتھ پڑ گیا تو نظر انداز کرنے والوں کے وٹ بھی نکالے گی

شہباز شریف کو شاید ایک کرکٹر کا آج بھی انتظار ہوکہ کم از کم وہ بے وفائی نہیں کرے گا اور وقت ملتے ہی ان سے ملنے اور کچھ یادگاری تحفہ دینے آئے گا کیونکہ پنجاب حکومت نے اپنے خزانے اس کی فاونڈیشن کے لیے کھول رکھے ہیں اور اس کرکٹر نے بھی اپنے فلاحی کاموں کا مرکز لاہور کو بنایا ہے

shahid-afridi-shahbaz-sharif

جی ہاں شاہد آفریدی جو کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کا مرکزی دفتر تاحال لاہور میں رکھے ہوئے ہیں ،،، اور شاید پشاور زلمی اور شاہد آفریدی کی فاونڈیشنز کا ملتا جلتا مشن اور اغراض و مقاصد ہی ان کی پشاور زلمی سے علیحدگی کا باعث بنا

اس تحریر سے قطعا یہ تاثر نہ لیا جائے کہ میں نون لیگ کا طبلچی ہوں ،،، مگر پی ایس ایل فائنل اور چیمپیئنز ٹرافی کی فتح پر جس طرح پی سی بی اور کھلاڑیوں کو نوازا گیا ،،، ایسے برتاو کے بعد بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کا نظر انداز کرنا اچھا نہ لگا سو چند الفاظ جو ذہن میں آئے وہ لکھ دیے

اب 2018 الیکشن یا اس سے پہلے اگر کوئی دمام دم قلندر ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ خواب کو حقیقت بنانے والوں کو کسی کھاتے میں نہ رکھا جائے،،،، اگر عمران خان سابق کپتان ہیں تو نواز شریف بھی سابق پیٹرن انچیف پی سی بی اور ان کی نوازشوں کیسے بھلا دیا گیا جب انہوں نے جاتے جاتے بھی جو آخری منظوری دی وہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانا تھا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں