More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ورلڈکپ جیتنے والی قومی ڈیف ٹیم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں 95لاکھ روپے کی انعامی رقوم کے چیک تقسیم کئے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجا ب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کا انعام بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انعام 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کردیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر95لاکھ روپے کے انعامات کرد ئیے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے،صوبائی وزیرکھیل ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ورلڈکلاس کے 500کھلاڑی تیار کریں گے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ کا آغاز جلد کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،صوبائی وزیرکھیل پنجاب لیگ میں 15گیمز کو شامل کررہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر خواتین کی پنک گیمز بھی کروانے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنک گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہیں،فیصل ایوب کھوکھر پنجاب پنک گیمز کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ہنٹ کرنا ہے،صوبائی وزیرکھیل 300سے زائد میگا سپورٹس کمپلیکس تیارکریں گے،فیصل ایوب کھوکھر 100سپورٹس کمپلیکس نئے تعمیر ہوں گے،صوبائی وزیرکھیل ایک کمپلیکس پر تقریباً 15کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،فیصل ایوب کھوکھر 200سپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیرکھیل نئے اور رینوویٹ ہونیوالے سپورٹس کمپلیکس کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیاہے،فیصل ایوب کھوکھر رائے ونڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کررہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل پنجاب کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں کمپلیکس بنیں گے،فیصل ایوب کھوکھر آؤٹ ڈور جم بھی تیار کرنے جارہے ہیں،صوبائی وزیرکھیل جو سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے انہیں بحال کرنے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 95لاکھ کچھ نہیں اس سے بڑھ کر انعامات دیں گے،صوبائی وزیرکھیل ہر گیمز کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر انڈوومنٹ فنڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،صوبائی وزیرکھیل صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میاں عرفان معراج،جنرل سیکرٹری سید کومیل کاظمی اور ٹیم نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا

پی ایس ایل،،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا کھویا ؟ کیا پایا ؟

پی ایس ایل،،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا کھویا ؟ کیا پایا ؟
آفتاب تابی
آفتاب تابی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 2 میچز لاہور جبکہ فائنل کراچی میں ہوگا پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کل 34 میچز دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گےتاہم اضافی اخراجات کے پیش نظر رواں سیزن کا کوئی میچ ابو اظہبی میں نہیں ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا میچ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز اورپشاور زلمی کے درمیان 22 فروری کو جبکہ فائنل 25 مارچ کو ہوگا۔ مزید انٹرنیشنل کرکٹرز سے معائدوں کے بعد پی ایس ایل کی رنگینی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی جب میدان میں اترنے کیلئے سٹی بجنے کا انتظار کررہے ہیں۔ تاہم شائقین کرکٹ کو انتظارہے تو اس بات کا کہ اس بار کون کون سا غیر ملکی کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے گا؟ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کیلئے ڈرافٹنگ کیلئے کونسے کھلاڑی دستیاب ہوں گے؟

پی ایس ایل 3 کی رنگینی اور چاشنی تو ایک طرف تو دوسری طرف قابل تشویش امر یہ کہ پی سی بی نے سات دسمبر کو لیگ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہی اگلے روز یعنی اٹھ دسمبر کو پی ایس ایل ٹو اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے جڑی سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے پیش نظر فاسٹ باولر محمد سمیع کو نوٹس آف ڈیمانڈ بھیج کر فوری بنگلہ دیش سے وطن واپس طلب کرلیا۔

فاسٹ بولر محمد سمیع سے پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے 2 گھنٹے تحقیقات کیں اور پھر ویڈیو بیان ریکارڈ کرکے ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے ریلیز کردیا،،، سمیع کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم لیگل پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ سمیع سے متعلق کچھ معلومات ملیں تھیں جس پر سمیع کا جواب آگیا،، مزید جانچ پڑتال انٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل رئٹائرڈ اعظم معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔
فاسٹ باولر محمد سمیع سے پی ایس ایل اور بی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سوالات کے جوابات طلب کیے گے۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ فاسٹ باولر محمد سمیع کو دیر سے کیوں طلب کیا گیا۔ پی سی بی کو آخر اتنی تاخیر سے کونسی خاص معلومات کا انتظار تھا؟ کیا محمد سمیع حال ہی میں کرپشن سے متعلق کسی سرگرمی کا حصہ بنے ؟ یا ان سے متعلق معلومات بھی پی ایس ایل 2 سپاٹ فکسنگ کیس سے جڑی ہیں؟ اور اگر ایسا ہے تو پھر محمد سمیع، شرجیل خان ،خالد لطیف ،محمد عرفان ،شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے بعد مجموعی طور پر چھٹے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے تعلق رکھنے والے چوتھے کھلاڑی ہوں گے جنہیں سپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیشں پرئیمپر لیگ 2012 سپاٹ فکسنگ کیس کے باعث طلب کیا اور جوابات حاصل کرتے ہی ریلیز کردیا،، محمد سمیع کا نام فی الحال فکسنگ سے ملانا زیادتی ہوگی،، فاسٹ باولر کے خلاف کارروائی تو جاری ہے تاہم انہیں ٹی ٹین میں شرکت کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہاں پی سی بی کی جانب سے فکسنگ کے خلاف کاوشوں کو ضرورسراہانا چاہیے،، پی سی بی کرکٹ کو کرپشن کےاس ناسور سے پاک کرنے کےلیے انتھک محنت کر رہا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل نے پاکستان کی کرکٹ کو کم عرصے میں بہت کچھ دیا ۔ 5 مارچ کو لاہور میں فائنل میچ سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا۔ پھر ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان،، جس کے بعد ٹیم سری لنکا کی پاکستان امد۔۔ یہ سب پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے باعث ہی ممکن ہوسکا، یہی نہیں اس کےساتھ ساتھ پی ایس ایل نے قومی کرکٹ ٹیم کو فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف جیسے کھلاڑی دیے جنہوں نے ٹیم پاکستان کو پہلی بار چئمپینز ٹرافی کا فاتح بنادیا۔
اس سب کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل منظر عام پر ٓنے سے لیگ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، سکینڈل کے باعث مستقبل کا سرمایہ سمجھا جانے والا ہارڈ ہٹر اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کھودیا،، دیگر کھلاڑیوں کو بھی سزاوں کا سامنا کرنا پڑا،، فہم اور عقل بھی بات تو یہی ہے کہ بورڈ اب اس کیس کو ختم کردے،، بنگلہ دیش پریمیر کے گڑھے مردے نہ اکھاڑے جائیں،،کیس کو جلد زدجلد نمٹانا کر پی ایس ایل کو مزید داغ دار ہونے سے بچایا جائے،،، پی ایس ایل صرف ایک برانڈ ہی نہیں بلکہ قومی سرمایہ ہے، جس بدنامی سے بچانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں