More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پشاور زلمی کے صائم ایوب کا انٹرویو کرکٹ کا بچپن سے شوق تھا بڑے بھائی کو دیکھ کر شوق زیادہ بڑھ گیا شروع میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا اور ابو نے کلب میں کروادیا میرے والد کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا میری خواہش تھی کہ میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلوں میری خواہش تھی کہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلوں اور وہ سمجھاتے بھی ہیں میں نے پشاور زلمی کی امیدوں کا مان رکھا محنت کی کہ انکی امیدوں پر پورا اتر سکوں ڈیرن سیمی بہت پازیٹو ہیں پشاور زلمی کی ٹیم میں فیملی جیسا ماحول ہے سینئر اور جونئیر کی کوئی روک رکاوٹ نہیں بہت انجوائے کرتا ہوں غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جدید طرز کی کرکٹ میں زیادہ تر سیکھنے کا موقع ملا نو لک شاٹ ٹیکنیک سے پرفیکٹ ہوتی ہے پریکٹس بہت کرتا ہوں جس سے وہ شاٹ لگ جاتی ہے پاکستانی فینز بہت پیار دیتے ہیں اس طرح محسوس کرواتے ہیں جیسے وہ خود کھیل رہے ہوں پاکستانی فینز سے گزارش ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی ہمیں سپورٹ کرتے رہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں