More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لوگو کی رونمائی ۔ لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرات مندانہ خراج تحسین ہے۔ لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے۔اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ سلمان نصیر۔ لاہور : ٹرائی نیشن سیریز قومی سکواڈ کا غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں پریکٹس سیشن جاری قومی کھلاڑی کا سنیریو بیسڈ پریکٹس میچ جاری سنیریو بیسڈ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ میں حصہ لیا ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا میچ 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے اوجی ڈی سی ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کاشف علی سمیر ثاقب اور شامل حسین کی سنچریاں محمد اسمعیل ۔علی رضا ۔ مہران سانول اور نثار احمد کی پانچ پانچ وکٹیں۔ ٹکرز سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت۔ لاہور ۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہو گی۔ شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹ 350 روپے کی کم ترین قیمت پر بھی دستیاب ہیں۔ ٹکٹ 4 فروری سے کراچی اور لاہور کے آٹھ TCS مراکز پر شام 4 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کے لیے دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ سہ ملکی سیریز8 سے14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گا۔ اہم ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا ہیڈ کوچ ۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ عاقب جاوید۔ شان مسعود۔ وہاب ریاض۔اظہر علی۔ علیم ڈار۔ اسد شفیق نے برق رفتاری سے سٹیڈیم کی تکمیل کی تعریف کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی آرام نشتوں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عاقب جاوید۔ شان مسعود۔ وہاب ریاض۔ اظہر علی۔ علیم ڈار اور اسد شفیق کے ہمراہ انکلوژر کی آخری نشتوں پر گئے اور گراؤنڈ کا ویو دیکھا ہیڈ کوچ۔ ٹیسٹ ٹیم کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ مین بلڈنگ۔ ڈریسنگ رومز کا بھی معائنہ کیا غیر معمولی رفتار سے سٹیڈیم کا اعلی معیار کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ عاقب جاوید قذافی سٹیڈیم انتہائی مختصر مدت میں مکمل طور پر نیا اور جدید سٹیڈیم بن گیا ہے۔ شان مسعود شائقین کرکٹ کے لئے میچ کا ویو بہتر ہوا ہے۔ وہاب ریاض یقین نہیں آرہا کہ یہ وہی قذافی سٹیڈیم ہے۔ سلیکشن کمیٹی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ کنٹریکٹر اور نیسپاک کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ ------------------------------------------------------------------------------ لاہور ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی۔ فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ سلیکٹر اسد شفیق۔ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ اسدشفیق۔ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ اسدشفیق ۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔ پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔ تینوں ٹیموں کے 4 میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری نعمان علی کی ہیٹ ٹرک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بایں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کی۔ جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔

30 کھلاڑیوں کا اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ 13 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔ لاہور 11 جنوری 2024: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت تیس کھلاڑیوں کا سترہ روزہ اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں 13 سے 29 جنوری تک منعقد ہوگا۔ منتخب کھلاڑیوں میں حنیف محمد ٹرافی کے ٹاپ پرفارمرز شامل ہیں جو پریذیڈنٹ ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں ان کے علاوہ لاڑکانہ ڈیرہ مراد جمالی آزاد جموں و کشمیر ایبٹ آباد بہاولپور اور حیدر آباد کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں 14 بیٹرز 4 اسپنرز 9 پیسر اور تین وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ایک اچھی تربیت یافتہ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ترقی اور مہارتوں میں وسیع اضافہ کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ این سی اے کے ہیڈ کوچ شاہد انور کا کہنا ہے کہ ہم حنیف محمد ٹرافی اور حنیف محمد کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکلز کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں یہ کیمپ 2023 ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کی محنت کا اعتراف ہے۔ ہمارا مقصد ان نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو عمدہ پروڈکٹس میں پروان چڑھانا ہے جس سے ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے معیاری آپشنز ملیں گے۔ کیمپ کے کھلاڑی یہ ہیں۔ بیٹرز – آفاق احمد (ایبٹ آباد ریجن) علی احسن (حیدرآباد ریجن) علی عمران ( اسلام آباد ریجن) انیس اعظم (ایبٹ آباد ریجن) عاشر محمود (سیالکوٹ ریجن) عون شہزاد (بہاولپور ریجن) باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) حضرت ولی (کوئٹہ ریجن) حسنین شامیر (اے جے کے ریجن) محمد عمار (بہاولپور ریجن) محمد ابراہیم سینئر (کوئٹہ ریجن) محمد ولید (سیالکوٹ ریجن) نوید ملک (اے جے کے ریجن) رضوان محمود ( حیدرآباد ریجن)۔ اسپنرز – اسد ملک (حیدرآباد ریجن) عاشق علی (کراچی ریجن بلیوز) ماجد اصغر (حیدرآباد ریجن) محمد عمیر (بہاولپور ریجن) فاسٹ بولرز – فیضان سلیم (اے جے کے ریجن) حارث حسن (اسلام آباد ریجن) محمد ندیم ( اسلام آباد ریجن) محمد شاہد (ڈیرہ مراد جمالی ریجن) مشتاق احمد (لاڑکانہ ریجن) مصطفی ناصر (حیدرآباد ریجن) نجیب اللہ اچکزئی (کوئٹہ ریجن) ثاقب خان (کراچی ریجن بلیوز) اور شایان خلیل (بہاولپور ریجن) وکٹ کیپرز – حسنین ماجد (بہاولپور ریجن) خیام خان (ایبٹ آباد ریجن) سیف اللہ بنگش (کراچی ریجن بلیوز)۔ سپورٹ اسٹاف – اکرم رضا ( ہیڈ کوچ) غلام علی (اسسٹنٹ کوچ ) شبیر احمد (فاسٹ بولنگ کوچ)، سلیم الٰہی ( فیلڈنگ کوچ) مسعود انوار (اسپن بولنگ کوچ)، محمد طیب ( فزیو تھراپسٹ)، افتخار احمد( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور محمود محی الدین ( انالسٹ )

اپنی رائے کا اظہار کریں