More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی اہم ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن۔ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال بیٹنگ۔ باولنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔ ملاقات میں اتفاق چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا آپ پر پورا اعتماد ہے ۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔ محسن نقوی غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں