More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پریذیڈنٹ کپ : عثمان خان محمد فائق اور محسن ریاض کی سنچریاں — کراچی 12 دسمبر ۔ پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں ایس این جی پی ایل ۔ساحر ایسوسی ایٹس ۔ پی ٹی وی اور اوجی ڈی سی ایل نے اپنے میچز جیت لیے۔ کے سی سی اے سٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل ( 290 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ) نے سٹیٹ بینک ( 286 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ) کو3 وکٹوں سے ہرادیا۔ ایس این جی پی ایل کے حسیب اللہ 89 ۔اویس ظفر 65 ناٹ آؤٹ اور اذان اویس 59 رنز کے ساتھ قابل ذکر ۔کاشف بھٹی کی تین وکٹیں سٹیٹ بینک کے رمیز عزیز 62 محمد ہریرہ 54 اور عرفان خان 57 رنز کے ساتھ نمایاں۔ محمد عزب کی تین وکٹیں اویس ظفر پلیئر آف دی میچ رہے۔ نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل ( 253 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ) نے کے آر ایل ( 250 رنز ) کو 3 رنز سے ہرادیا۔ اوجی ڈی سی ایل کے محمد سرور65 ناٹ آؤٹ۔معاذ صداقت 50 رنز۔ کے آر ایل کے سرمد بھٹی 88 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر آصف آفریدی کی تین وکٹیں ۔ عامر خان ۔ عادل امین اور معاذ صداقت کی دو دو وکٹیں معاذ صداقت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی ( 272 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ) نے واپڈا ( 235 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ) کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 رنز سے ہرادیا۔ پی ٹی وی کی طرف سے شامل حسین 58 یاسر خان 50 ۔ جہانداد خان 29 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں۔ واپڈا کے محمد اخلاق کے 84 اور شرون سراج کے 59 رنز۔ جہانداد خان کی 40 رنز کے عوض 2 وکٹیں جہانداد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں ساحر ایسوسی ایٹس ( 330 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ) نے غنی گلاس ( 327 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ) کو8 وکٹوں سے ہرادیا۔ ساحر ایسوسی ایٹس کے عثمان خان 159 ناٹ آؤٹ ( 16چوکے8 چھکے) محمد فائق 108 رنز ناٹ آؤٹ ( 10 چوکے 3 چھکے ) دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں275 رنز۔ غنی گلاس کے محسن ریاض کے 141 رنز ( 8 چوکے 8 چھکے ) طیب طاہر کے65 رنز۔ شاہد علی کی تین وکٹیں۔ عثمان خان پلیئر آف دی میچ رہے

اپنی رائے کا اظہار کریں