More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات۔ ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ وزیراطلاعات کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں خصوصاً کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کا اعادہ۔ پی ٹی وی اسپورٹس کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ مرتضی سولنگی۔ پی ٹی وی اسپورٹس ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ مرتضی سولنگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مرتضی سولنگی۔ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مرتضی سولنگی۔ ذکا اشرف نے حکومتی حوصلہ افزائی پر مرتضی سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔ ذکا اشرف۔ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی اور پی ٹی وی کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ ذکااشرف پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھائے جانے سے نوجوان نسل میں شوق مزید بڑھے گا۔ ذکا اشرف

اپنی رائے کا اظہار کریں