More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر کیک کاٹا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک، جنرل منیجر عائشہ اشعر اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پانچ وکٹوں اور اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑی پریس کانفرنس کریں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں