More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا بدھ سے آغاز۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم۔ حالیہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین فتوحات حاصل کی ہیں۔ یہ سیریز تمام کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیت دکھانے کا بہترین موقع ہے، کپتان سلمان علی آغا۔ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کھیلنا ہمارے لیے بڑا فائدہ ہے اور ہم جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا۔ سکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، ہم انہیں مواقع دیں گے اور مجھے امید ہے وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، کپتان سلمان علی آغا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں