More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس کی شاندار سنچری، 114 رنز کی میچ وننگ اننگز۔ سمیر منہاس نے یوتھ ون ڈے کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سمیر منہاس نے 42 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد شایان 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے انڈر 19 ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز پر آؤٹ۔ مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ زمبابوے کے ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز عمر زیب کے نام رہا۔ سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں