More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان انڈر 19 ٹیم کل سے سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے خلاف پری سیریز ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ ٹیم کل ساڑھے تین بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ٹریننگ کرے گی۔ جمعرات کو ٹیم دوپہر 130 بجے سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ سری لنکا انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ 50 اوورز کے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز 15 سے 31 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں