More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل میں انڈیا انڈر19 کو 191 رنز سے ہرادیا۔ سمیر منہاس کی سنچری، علی رضا کی چار وکٹیں دبئی 21 دسمبر۔ پاکستان انڈر19 نے ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19نے انڈیا انڈر 19 کو 191 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات سمیر منہاس کی سنچری تھی ۔ پاکستان نے دوسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور انڈیا مشترکہ فاتح رہے تھے جب فائنل ٹائی ہوگیا تھا۔ انڈیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 347 رنز بنائے۔ انڈیا انڈر 19 جواب میں 26 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 113گیندوں پر 9چھکوں اور 17چوکوں کی مدد سے 172 رنز سکور کیے ۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے انہوں نے ملائشیا کے خلاف 177 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 92 اور احمد حسین کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 137 رنز کا اضافہ کیا۔ عثمان خان نے 35 اور احمد حسین نے 56 رنز بنائے۔ دیپیش دیوندرن نے 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا کی بیٹنگ مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہی جو وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کرتے رہے۔ ویبھاؤ سوریا ونشی 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بناکر علی رضا کی گیند پر وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے ہاتھوں کیچ ہوئے جنہوں نے کپتان مہاترے اور کانشک چوہان اور سب سے زیادہ 36 رنز بنانے والے دیوندرن کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے ان چار وکٹوں کے لیے 42 رنز دیے۔ محمد صیام عبدالسبحان اور جذیفہ احسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

حالیہ خبریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹی ٹونٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ٹرافی کی رونمائی کپتان سلمان علی آغا اورآسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سلطان گولڈن کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر بلند کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے ۔ محسن نقوی پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ محسن نقوی
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
adds