More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ٹکرز بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ ۔ ————————————- فیصل آباد ۔ لیک سٹی پینتھرز ، بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ کوالیفائر میں یوایم ٹی مارخورز کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا ۔ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ مارخورز کی ٹیم 36 اوورز میں صرف 137رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان علی آغا کی نصف سنچری۔ صائم ایوب کی کریئر بیسٹ پانچ وکٹیں۔حسنین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پینتھرز نے 23.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ عثمان خان کے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 54 رنز ناٹ آؤٹ۔ صائم ایوب پانچ وکٹوں اور 33 رنز کی اننگز کی عمدہ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ رہے۔ کل پہلے ایلیمنیٹر میں الائیڈ بینک اسٹالیئنز اور نورپور لائنز کا مقابلہ ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں