More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ٹکرز ایچ بی ایل پی ایس ایل ۔ —————– لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ یہ میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت شاداب خان اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ بابراعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ پشاور زلمی کا اس پی ایس ایل میں لاہور میں آخری لیگ میچ ہے۔ پشاور زلمی کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ اسوقت چھ میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 9 ۔ لاہور قلندرز کے 9 اور کراچی کنگز کے 8 پوائنٹس ہیں۔ چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ شائقین اس میچ کے ٹکٹ باکس آفس سے حاصل کرنے کے علاوہ اس لنک کے ذریعے بھی بک کراسکتے ہیں۔ https://pcb.tcs.com.pk/

اپنی رائے کا اظہار کریں