More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں