بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان۔ سعود شکیل نائب کپتان مقرر ، کامران غلام ، محمد علی اور محمد ہریرہ اسکواڈ میں شامل۔ جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈبال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز۔ سعود شکیل بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔ لاہور 7 اگست ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور توقع ہے کہ وہ اسی روز دوپہر کو ٹریننگ کرے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔ 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔ یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو 21 اگست2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کردہ 17 میں سے 13 کھلاڑی پاکستان ٹیم کے گزشتہ دورۂ آسٹریلیا میں شامل تھے۔ محمد ہریرہ ۔ کامران غلام اور محمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تیرہ ماہ ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ کامران غلام نے پچھلے سیزن میں 11 فرسٹ کلاس میچوں میں 1025 رنز بنائے تھے جبکہ ڈارون میں انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔ وہ 2023میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن نہیں کھیل پائے تھے۔ فاسٹ بولر محمد علی نے انگلینڈ کے خلاف 2022 کی سیریز کے دو ٹیسٹ کھیلے تھے۔انہوں نے گزشتہ سیزن میں 47 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈارون میں انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کی دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ہریرہ بھی پچھلے چند سیزن سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے آرہے ہیں۔ پچھلے سیزن میں ان کے رنز کی تعداد 961 تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی ہے۔ وہ گزشتہ سال سری لنکا کے دورے میں اسکواڈ میں شامل تھے تاہم کسی ٹیسٹ میں وہ نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے میں شامل امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ( انجرڈ ) محمد نواز، محمد وسیم جونیئر (انجرڈ )، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کے ِخلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعود شکیل (کپتان) ، کامران غلام ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔ پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عمر گل (ہیڈ کوچ / منیجر)، غلام علی (بیٹنگ کوچ) ، فہد مسعود (فیلڈنگ کوچ)، ڈاکٹر امتیاز خان (فزیو تھراپسٹ)، فیصل رائے ( انالسٹ ) یاسر ملک (ٹرینر)، شفقت شبیر (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل مینیجر) اور ملنگ علی (میسیور) سعود شکیل کو پہلے میچ میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے علاوہ اس اسکواڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کامران غلام۔ میرحمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ ۔نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ پہلے چار روزہ میچ کی تیاری کے لیے پاکستان شاہینز بدھ کے روز سے اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ جیسن گلیسپی اور اظہر محمود 11 اگست کو قومی کیمپ میں شامل ہونے تک اس کیمپ میں عمرگل کی معاونت کریں گے۔ چار روزہ میچ کے بعد آٹھ ٹیسٹ ممکنہ کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ سلیکٹرز بنگلہ دیش اے کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اسوقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز کے نظرثانی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ آفتاب تابی 07/08/2024 59اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریںتمھارا نامآپ کا ای میلوصول کنندہ کا ای میلپیغام درج کریں میں نے یہ مضمون پڑھا اور بہت دلچسپ پایا ، سوچا کہ اس میں آپ کے لئے کچھ ہو سکتا ہے .اس مضمون کا نام بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان۔ سعود شکیل نائب کپتان مقرر ، کامران غلام ، محمد علی اور محمد ہریرہ اسکواڈ میں شامل۔ جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈبال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز۔ سعود شکیل بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔ لاہور 7 اگست ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور توقع ہے کہ وہ اسی روز دوپہر کو ٹریننگ کرے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔ 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔ یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو 21 اگست2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کردہ 17 میں سے 13 کھلاڑی پاکستان ٹیم کے گزشتہ دورۂ آسٹریلیا میں شامل تھے۔ محمد ہریرہ ۔ کامران غلام اور محمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تیرہ ماہ ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ کامران غلام نے پچھلے سیزن میں 11 فرسٹ کلاس میچوں میں 1025 رنز بنائے تھے جبکہ ڈارون میں انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔ وہ 2023میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن نہیں کھیل پائے تھے۔ فاسٹ بولر محمد علی نے انگلینڈ کے خلاف 2022 کی سیریز کے دو ٹیسٹ کھیلے تھے۔انہوں نے گزشتہ سیزن میں 47 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈارون میں انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کی دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد ہریرہ بھی پچھلے چند سیزن سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے آرہے ہیں۔ پچھلے سیزن میں ان کے رنز کی تعداد 961 تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی ہے۔ وہ گزشتہ سال سری لنکا کے دورے میں اسکواڈ میں شامل تھے تاہم کسی ٹیسٹ میں وہ نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے میں شامل امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ( انجرڈ ) محمد نواز، محمد وسیم جونیئر (انجرڈ )، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کے ِخلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعود شکیل (کپتان) ، کامران غلام ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔ پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ عمر گل (ہیڈ کوچ / منیجر)، غلام علی (بیٹنگ کوچ) ، فہد مسعود (فیلڈنگ کوچ)، ڈاکٹر امتیاز خان (فزیو تھراپسٹ)، فیصل رائے ( انالسٹ ) یاسر ملک (ٹرینر)، شفقت شبیر (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل مینیجر) اور ملنگ علی (میسیور) سعود شکیل کو پہلے میچ میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے علاوہ اس اسکواڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کامران غلام۔ میرحمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ ۔نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ پہلے چار روزہ میچ کی تیاری کے لیے پاکستان شاہینز بدھ کے روز سے اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ جیسن گلیسپی اور اظہر محمود 11 اگست کو قومی کیمپ میں شامل ہونے تک اس کیمپ میں عمرگل کی معاونت کریں گے۔ چار روزہ میچ کے بعد آٹھ ٹیسٹ ممکنہ کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے جبکہ سلیکٹرز بنگلہ دیش اے کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اسوقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز کے نظرثانی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ہے- اور اس مضمون کا لنک https://tabileaks.com/ticker/%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%db%81-%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-17-%d8%b1%da%a9%d9%86/ ہے -پیغام بھیجیںShare on PinterestThere are no images.اپنی رائے کا اظہار کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں