اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے روز گروپ بی میں ایبٹ آباد اور ملتان ریجن نے اپنے میچز جیت لیے ایبٹ آباد نے لگاتار دوسری بار 200 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر کراچی بلوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنہوں نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے کراچی بلوز کی جانب سے 67 رنز بنانے والے احسان علی اور 42 رنز بنانے والے جہانزیب سلطان کی جوڑی نے 80 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی احسان نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے اور چار چھکے لگائے، جبکہ جہانزیب کی 29 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے سعد بیگ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر فاسٹ بائولر ارشد اقبال کا شکار ہوئے عثمان خان نے سات چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے شاداب خان نے اپنے چار اوورز میں 32 رنز کے عوض کراچی بلوز کے دونوں اوپننگ بلے بازوں کو آئوٹ کیا جواب میں ایبٹ آباد کی پہلی وکٹ 18رنز پر گرنے کے بعد کامران غلام اور شاہ زیب خان نے 115 رنز کی برق رفتار شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 38 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے کامران غلام 42 گیندوں پر 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر 81 رنز پر ناقابل شکست رہے اس سے پہلے کامران غلام نے ملتان کے خلاف ناقابل شکست 95 رنز کی اننگز کھیلی تھی خوشدل شاہ کی 16 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 38 رنز کی اننگز نے بھی ایبٹ آباد کو 202 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کرنے میں مدد کی دوسرے میچ میں ملتان نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو سخت مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں نمبر کے بلے باز محمد شہزاد کی نصف سنچری اور لوئر آرڈر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے محمد شہزاد نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 54 رنز بنائے جو کہ ان کہ لگاتار دوسری نصف سنچری ہے عرفات منہاس نے 17 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے، عامر یامین نے چھہ گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے جبکہ وسیم اکرم جونیئر نے سات گیندوں پر تین چوکے لگائے لاہور بلوز کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر محمد رضوان نے چار اوورز میں 39 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں لاہور بلوز کے اوپننگ بلے باز عمر صدیق نے 51 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کے نزدیک کیا مگر وہ انیسویں اوور میں آئوٹ ہوگئے عمر صدیق کی جارحانہ اننگز میں 13 چوکے اور تین چھکے شامل تھے چھٹے نمبر کے بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے علی رزاق نے بھی 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکے اور چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو امید دلائی مگر پلئیر آف دی میچ عامر یامین کا شکار بن گئے ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے دو دو جبکہ موہیر سعید اور عامر یامین نےایک ایک وکٹ حاصل کی ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز فیصل آباد کا مقابلہ بہاولپور جبکہ کراچی وائٹس کا سامنا پشاور سے ہوگا دونوں میچز اپنی عمومی مقررہ وقت سے پندرہ منٹ بعد شروع ہوں گے آفتاب تابی 11/03/2026 4اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریںتمھارا نامآپ کا ای میلوصول کنندہ کا ای میلپیغام درج کریں میں نے یہ مضمون پڑھا اور بہت دلچسپ پایا ، سوچا کہ اس میں آپ کے لئے کچھ ہو سکتا ہے .اس مضمون کا نام اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے روز گروپ بی میں ایبٹ آباد اور ملتان ریجن نے اپنے میچز جیت لیے ایبٹ آباد نے لگاتار دوسری بار 200 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر کراچی بلوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنہوں نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے کراچی بلوز کی جانب سے 67 رنز بنانے والے احسان علی اور 42 رنز بنانے والے جہانزیب سلطان کی جوڑی نے 80 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی احسان نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے اور چار چھکے لگائے، جبکہ جہانزیب کی 29 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے سعد بیگ ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر فاسٹ بائولر ارشد اقبال کا شکار ہوئے عثمان خان نے سات چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 39 رنز بنائے شاداب خان نے اپنے چار اوورز میں 32 رنز کے عوض کراچی بلوز کے دونوں اوپننگ بلے بازوں کو آئوٹ کیا جواب میں ایبٹ آباد کی پہلی وکٹ 18رنز پر گرنے کے بعد کامران غلام اور شاہ زیب خان نے 115 رنز کی برق رفتار شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے 38 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے کامران غلام 42 گیندوں پر 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر 81 رنز پر ناقابل شکست رہے اس سے پہلے کامران غلام نے ملتان کے خلاف ناقابل شکست 95 رنز کی اننگز کھیلی تھی خوشدل شاہ کی 16 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 38 رنز کی اننگز نے بھی ایبٹ آباد کو 202 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کرنے میں مدد کی دوسرے میچ میں ملتان نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو سخت مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں نمبر کے بلے باز محمد شہزاد کی نصف سنچری اور لوئر آرڈر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے محمد شہزاد نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 54 رنز بنائے جو کہ ان کہ لگاتار دوسری نصف سنچری ہے عرفات منہاس نے 17 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے، عامر یامین نے چھہ گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے جبکہ وسیم اکرم جونیئر نے سات گیندوں پر تین چوکے لگائے لاہور بلوز کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر محمد رضوان نے چار اوورز میں 39 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں لاہور بلوز کے اوپننگ بلے باز عمر صدیق نے 51 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کے نزدیک کیا مگر وہ انیسویں اوور میں آئوٹ ہوگئے عمر صدیق کی جارحانہ اننگز میں 13 چوکے اور تین چھکے شامل تھے چھٹے نمبر کے بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے علی رزاق نے بھی 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکے اور چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو امید دلائی مگر پلئیر آف دی میچ عامر یامین کا شکار بن گئے ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے دو دو جبکہ موہیر سعید اور عامر یامین نےایک ایک وکٹ حاصل کی ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز فیصل آباد کا مقابلہ بہاولپور جبکہ کراچی وائٹس کا سامنا پشاور سے ہوگا دونوں میچز اپنی عمومی مقررہ وقت سے پندرہ منٹ بعد شروع ہوں گے ہے- اور اس مضمون کا لنک https://tabileaks.com/ticker/%d8%a7%db%92-%d8%a8%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%da%88%d9%88%db%8c%d9%84%d9%be%d8%b1%d8%b2-%d9%86%db%8c%d8%b4%d9%86%d9%84-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c-%da%a9%d9%be-%da%a9%db%92/ ہے -پیغام بھیجیںShare on PinterestThere are no images.اپنی رائے کا اظہار کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں