More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈییٹرز کوئٹہ گلیڈییٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا. کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں. ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہے. آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کے فائنل میں شرکت کی وجہ سے اینڈریو ٹائے اس میچ کے لیے دستیاب نہیں. ان کی جگہ جیمز فلر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے. گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے شرجیل خان بھی آج کا میچ نہیں کھیل رہے. محمد موسیٰ کی آج ٹیم میں واپسی ہوئی ہے. ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عرفان خان کی جگہ قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے. دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، شعیب ملک محمد عامر، اور عامر یامین شامل ہیں. اوور سیز کھلاڑیوں میں سے میتھیو ویڈ، ایڈم روزنگٹن، اور تبریز شمسی بھی آج کی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں.

اپنی رائے کا اظہار کریں