More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان ویمنزٹیم۔ دمبولا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا سیمی فائنل سے قبل پریکٹس سیشن۔ پاکستان ٹیم کل سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔ پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ محمد وسیم کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ تمام کھلاڑی سیمی فائنل کے لئے بہت پرجوشدکھائی دیتی ہیں ۔ نیپال اور یو اے ای کو ہرانے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ ٹکرز شاہنواز دھانی انجری۔ ڈارون ۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ، ڈارون ٹور سے باہر۔ پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔ آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔ پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔ ٹکرز - محمد وسیم ویمنز ہیڈکوچ پہلے میچ میں ہمیں مشکل ہوئی کیونکہ ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرسکے۔ محمد وسیم۔ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ محمد وسیم۔ ہم صحیح ڈائریکشن میں جارہے ہیں۔آنے والے میچوں میں اچھی سائیڈز کے خلاف اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہوگا۔ محمد وسیم۔ اگر ہمیں ان لڑکیوں سے بہترین پرفارمنس لینی ہے تو انہیں آزادی دینی ہوگی تاکہ وہ کھل کر اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکیں۔ محمد وسیم۔ بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری نظر آرہی ہے۔ محمد وسیم۔ اگر آپ کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہے تو اس کے لیے ماڈرن کوچنگ بھی چاہیے۔ محمد وسیم۔ کیمپ میں جو سخت محنت کی تھی وہ اب کام آرہی ہے۔ محمد وسیم۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری لڑکیاں زیادہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کریں۔ محمد وسیم۔ کنڈیشنز اسپنرز کے حق میں ہیں ہماری نوجوان بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے۔ محمد وسیم۔ لیفٹ آرم سیمر تسمیہ بولنگ میں اچھا اضافہ ہے۔ محمد وسیم۔ یہی سوچ کر یہاں آئے ہیں کہ اس بار ایشیا کپ جیتنا ہے۔ محمد وسیم۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی اسپنرز نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کی گفتگو۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی اسپنرز نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے یو اے ای کے خلاف میچ میں عمدہ بولنگ کی سعدیہ اقبال کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر نئی گیند سے بولنگ کا آغاز کر رہی ہیں اور انہیں اپنا یہ رول پسند ہے اور وہ اپنی بولنگ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ نشرہ سندھو کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہی ایریاز میں بولنگ کی جن میں بیٹرز کو مشکل ہورہی تھی نشرہ کہتی ہیں کہ سچوئیشن کیسی ہی ہو وہ پرسکون رہ کر بولنگ کرتی ہیں۔ ٹکرز ٹیوٹرز کورس۔ آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں شروع ہوگا۔ کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے۔ یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔ 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔ ٹکرز ویمنز ایشیا کپ۔ دمبولا۔ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے۔ پاکستان نے مطلوبہ اسکور 14.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ گل فیروزہ کی لگاتار دوسری نصف سنچری۔ گل فیروزہ نے 62رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور منیبہ علی کے ساتھ 107 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ منیبہ علی 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اتھلیٹ ارشد ندیم/ اتھلیٹکس فیڈریشن تقریب اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب مقامی ہال میں ہونے والی تقریب میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس کے لیے الوداع کیا گیا ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور ساف اتھلیٹکس کے چیئرمین میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین ساہی نے مہمانوں کا استقبال کیا ، ایڈوائزر فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) غضنفر،واپڈا کے جی ایم سپورٹس امداد اللہ میمن نے تقریب میں شرکت کی ممبرز محمد اسلم ،ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ،شاہدہ خانم ،عابدہ تنویر،شاہینہ اشتیاق، نے بھی تقریب میں شرکت کی جائنٹ سیکرٹری حسنین سید، ہیڈ کوچ اصغر علی گل، صدر کوچز ایسوسی ایشن رفیق احمد، شہباز علی، غلام مرتضی اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ٹوکیو اولمپکس سے اب تک بہت سے نشیب وفراز سے گزرے ہیں ۔ محمد اکرم ساہی فیڈریشن جو کرسکتی تھی وہ امید یے کہ ارشد ندیم توقعات پر پورا اتریں گے۔ محمد اکرم ساہی ارشد پوری تیاری سے جارہے ہیں انشاءاللہ پیرس میں پاکستان کا پرچم لہرائے گا ۔ بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین ساہی بھرپور محنت کی ہے قوم دعا کر پیرس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ارشد ندیم بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر اتھلیٹکس فیڈریشن کا شکر گذار ہوں۔ ارشد ندیم ٹکرز مہران ممتاز۔ ہماری سوچ بالکل واضح تھی کہ ہم نے آج بنگلہ دیش اے کے دس آؤٹ کرنے ہیں۔ مہران ممتاز ہمارے بیٹسمینوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی تھی لہذا کوچ نے ہمیں یہی کہا تھا کہ میچ جیتنا ہے۔ مہران ممتاز۔ آسان نہیں ہوتا کہ چار روزہ میچ میں آپ ایک دن میں دس آؤٹ کرلیں ، بیٹنگ وکٹ تھی لیکن ہمیں خود پر بھروسہ تھا۔ مہران ممتاز بولنگ میں سب نے ملکر پارٹنرشپ کی۔صبح کے سیشن میں کپتان نے کہا تھا کہ جتنا ہارڈ ورک کرسکتے ہیں کریں۔ مہران ممتاز پہلے سیشن میں اس طرح کامیابی نہیں ملی لیکن لنچ کے بعد ہمیں وکٹیں ملیں۔ مہران ممتاز تمام بولرز نے اچھی بولنگ کی- مجھے خوشی ہے کہ میں نے چار آؤٹ کیے۔ مہران ممتاز ٹکرز - بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی کرکٹ ٹیمیں اس سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 چار روزہ میچز اور 6 ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ بنگلہ دیش اے کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔ سری لنکا اے کا دورہ پاکستان نومبر میں ہوگا۔ پاکستان اکتوبر میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ سے پہلے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ ٹکرز ٹونی ہیمنگ چیف کیوریٹر۔ آسٹریلیاسےتعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ٹونی ہیمنگ کی قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد اور گراونڈ اسٹاف سے ملاقات۔ ٹونی ہیمنگ نے گراونڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ پی سی بی نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر تقرری کی ہے۔ ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے

اپنی رائے کا اظہار کریں