More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے کیمپ لاہورمیں جاری کل دوپہر دو بجے ہیڈ کوچ محمد یوسف پریس کانفرنس ہال فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ آج کیمپ کے چھٹے روز کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سینیریو میچ کھیلا۔ پاکستان انڈر19 ٹیم کل دوپہر 12 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم سیشن اور فٹنس سیشن کرے گی جس کے بعد کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ پانچ جنوری بروز جمعہ کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کے چار کھلاڑی دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس ہال فار اینڈ بلڈنگ میں میڈیا مکس زون میں حصہ لیں گے۔ ہفتے کے روز کپتان سعد بیگ دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس ہال فار اینڈ بلڈنگ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں روانگی سے قبل پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم چھ جنوری کی رات لاہور سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں