More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سرفراز احمد کے بعد “بکی ” کا ایک اور کھلاڑی سے رابطہ ،آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

سرفراز احمد کے بعد “بکی ” کا ایک اور کھلاڑی سے رابطہ ،آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

سرفراز احمد کے بعد “بکی ” کا ایک اور کھلاڑی سے رابطہ ،آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

دبئی : فکسنگ مافیا کپتانوں کے پیچھے پڑ گیا۔ پاکستان کپتان سرفراز احمد کے بعد  ایک خبر سننے میں آئی ہے  ویسٹ انڈیز اور میزبان زمبابوے کے دوران ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل بکی نے زمبابوین کپتان گریم کریمر سے میچ فکسنگ کرنے کیلئے رابطہ کیا۔اس بارے میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

news-1510890830-5645

سرفراز احمد سے بکی کے رابطے کے بعد  یہ دوسرا واقعہ ہے جب میچ فکسرز نے دو کپتانوں سے رابطے کئےاس سے قبل یو اے ای میں فکسرز نے پاکستانی قائد سرفراز احمد سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران رابطہ کیا تھا،جسے منہ کی کھانا پڑی، سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے معاملہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش کر دیا ۔

ایسا ہی واقعہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی پیش آیا،فکسر نے بلاوائیو ٹیسٹ سے پہلے زمبابوے کے کپتان گریم کریمر سے رابطہ کیا .کریمر نے بھی فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے کی رپورٹ کر دی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی زمبابوے میں تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں