پاکستان زمبابوے کرکٹر میچزمیں زمبابوے کو نئی پریشانی کا سامنا ،
لاہور : زمبابوے پاکستان ونڈے میچز سے پہلے ذمبابوین ٹیم کو سب سے بڑی مشکل کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ان میں نا تجربہ کار کرکٹرز کی بہتات ہے ۔زمبابوے کی 16 رکنی ٹیم میں تین کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اپنا ڈیبیو کریں گے ۔
زمبابوین بورڈ کی طرف سے تنخواہیں نہ دینے کے بعد متعدد اہم ترین کرکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، اور کریمر کی خدمات ممکنہ طور پر ون ڈے سیریز میں نہں ہوں گی ۔
جبکہ متعدد کرکٹرز انجریز کا شکار بھی ہیں جس کی وجہ سے سے زمبابوین ٹیم کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان حالات میں زمبابوین سینئیر کرکٹرز کی عدم موجودگی میں نئے کرکٹرز کو موقع ملے گا۔مگر ناتجربہ کاری کی وجہ سے زمبابوے کو نقصان برداشت کرنا پڑ سکتاہے ۔
سولومن مائر کو ایڑی کی انجری کے سبب زیر غور نہیں لایا گیا، انھیں3ہفتے آرام کرنا ہوگا، کائیل جاروس سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگوٹھا زخمی ہونے کے بعد ابھی تک صحتیاب نہیں ہوسکے، بولر ڈیڑھ ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے جب کہ سابق کپتان ایلٹن چگمبرا نومبر 2016کے بعد پہلی بار ون ڈے میچ کھیلنے کیلیے دستیاب ہونگے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں