More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

اب ہوگی پختون خواہ میں زلمی سکول لیگ

اب ہوگی پختون خواہ میں زلمی سکول لیگ

کےپی میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پشاور زلمی نے زلمی اسکول لیگ متعارف کرا دی .ایونٹ میں کے پی کے چار ریجنز کی ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں بنوں, پشاور, مالاکنڈ اور ہزارہ کی ٹیمیں شامل ہیں ہر ریجنز سے دو دو ٹیمیں شریک ہوں گی . اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول پشاور کی ٹیم کو ایونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی. پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کے کے پی میں سو پچز پروجیکٹ کے بعد وہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے زلمی اسکولی کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے . پوری امید ہے کہ اس زلمی اسکول لیگ سے جہان نی ٹیلنٹ سامنے آئے گا وہی کے پی میں سکول کے بچوں کو بہترین صنت مندانہ سرگرمی بھی میسر آئے گی .جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ زلمی اسکول لیگ کو آرمی پبلک سکول کے شہداء بچوں اور سٹاف کے نام منسوب کیا جائے گا ایونٹ کے میچز ہری پور کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل پشاور میں کرایا جائے گا.زلمی اسکول لیگ کا پہلا مرحلہ پی ایس ایل سے قبل اور دوسرا مرحلہ پی ایس ایل کے بعد منعقد ہوگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں