زلمی فاؤنڈیشن کے اشتراک سےتیسری یوتھ سمٹ پاکستان,,, گلگست بلتستان میں منعقد ہوگی
پشاور اور خیبرپختونخواہ کے دیگر ریجنز میں اسپورٹس, یوتھ اور ویمن ایمپاورمنٹ کے متعدد کامیاب ایونٹس کےبعد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں سب سے آگے ہے. پاکستان کی تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن تین یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور ہونہار طلبا کی میزبانی کے لیے تیار ہے. ایونٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی, اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ , سینٹر فار سسٹینیبیلیٹی ریسرچ اینڈ پریکٹس اور زلمی فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر کررہے ہیں. جس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹیز کے ہونہار طلبا شریک ہوں گے. نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں گورننس , انواریمنٹ اور سوشل ہم آہنگی کے اہم موضوعات پر پاکستان کی نوجوان نسل پر اظہار خیال کرے گی .پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی فاؤنڈیشن اپنے مشن کے تحت کرکٹ کے علاوہ ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ اور پورے خیبرپختونخواہ کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی نوجوان کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کررہی یے. تیسری نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان کا حصہ بننے پر زلمی فاؤنڈیشن کو فخر ہے اور ہم تمام میزبان اور ایونٹ میں شریک یونیورسٹیز کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. نیشنل یوتھ سمٹ کے دوران کرکٹ اور پولو کےنمائشی میچز کھیلیں جائیں گے. کرکٹ میچ قراقرم الیون اور زلمی یوتھ الیون کے درمیان آٹھ اگست کو کھیلا جائیگا.
اپنی رائے کا اظہار کریں