More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں‘، شائقین رضوان سمیت قومی ٹیم پر برس پڑے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے حکمت عملی بنالی، ٹیمبا باووما سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، جنوبی افریقی کپتان کا دعویٰ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ لاہور: پاکستان ڈربی ڈے ریسز کا لاہور ریس کلب میں جاری لاہور: پہلی ریس وار کمانڈ نے جیت لی لاہور: پاکستان کی سب سے بڑی ریس پاکستان ڈربی دن کی 8 ویں ریس ہے لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی دوسری ریس زوزا نے جیت لی لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی تیسری ریس مونی پرنس نے جیت لی ڈربی ریس ک چوتھی ریس ویسٹرن لیڈی نے جیت لی کراچی۔ 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا 8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ محسن نقوی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ محسن نقوی میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ محسن نقوی اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی انتظار کی گھڑیاں ختم۔ کل پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار پہلا جوڑ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پڑے گا۔ صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہونگے کل پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محسن نقوی سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ محسن نقوی 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔ محسن نقوی ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ ڈائریکٹر سکیورٹی۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن ۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن۔ ہیڈ آف آئی ٹی۔ ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

پشاور زلمی نے دو میڈ ان چائنا کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیے

پشاور زلمی نے دو میڈ ان چائنا کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیے

اکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند دوستی کے عظیم رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کردیا .اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا .جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ , چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان , چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک مقدم کیا .چیرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹٰیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے.پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس تھری کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے اسٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے .اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا جس میں درج زیل پروگرام شامل ہوں گے
۱.چین میں کرکٹ سیمینار جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے

۲.گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا چین کا دورہ اور چین کی ٹیموں کے ساتھ فرینڈلی میچز
۳.چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع
پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے.
پشاور زلمی کےچیرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے.اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں .چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویزن اور چین مین کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں .چینی کوچ ی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا .چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا .تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں .اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم , شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے

imran-khan-zalmi

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چینی کوچ راشد خان، یی ٹیان اور پشاور زلمی میں شامل ہونے والے دونوں کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ لیجنڈ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔ ملاقات میں عمران خان نے پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی کھلاڑیوں کی شمولیت سے چین میں کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ دونوں مقبول ہوں گی۔ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشیت کو فائدہ پہنچائے گا اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے عمران خان کی جانب سے حوصلہ افزائی کی تعریف کی ۔۔۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں