پشاور زلمی کا اگست میں خیبر پختونخواہ میں آزادی کپ کے انعقاد کا اعلان
پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ اور فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی کے فاؤنڈیشن کے تحت اگست میں جشن آزادی کی مناسبت سے خیبرپختونخواہ میں آزادی کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ آزادی کپ میں پورے خیبر پختونخواہ سے مجموعی طور پر ساٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی ۔ ٹاپ چھ ٹیموں کے درمیان فائنل راؤنڈ میں مقابلے ہوں گے ۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اگست میں آزادی کے خوشی کے موقع پر نوجوانوں کو مزید متحرک کرنے اور گراس روٹ لیول پر موجود نوجوان کرکٹرز کو ایک بار پھر پشاور زلمی کا بڑ ا پلیٹ فارم اور سپورٹ مہیا ہوگی ۔ چیرمین پشاور زلمی کا مزید کہا ہے کہ آزادی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی اکثریت زلمی فاؤنڈیشن کے کامیاب پروگرام ؛ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز سے استفادہ کرچکی ہے اور انہیں پچز پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی ۔
زلمی آزادی کپ کا آغاز سات اگست سے پشاور اور اس کے بعد پورے خیبرپختواہ سے ہوگا. فائنل چودہ اگست کو کھیلا جائیگا جس میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑی بھی موجود ہوں گے.
پشاور زلمی اس سے قبل زلمی فاؤنڈریشن کے تحت ہائیر زلمی ہندرڈ پچز پراجیکٹ کے ساتھ زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کرچکی ہے اور گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنے کا عزم اور کوششیں جاری رہیں گی ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں