چائے بیچنے والے کا بیٹا پاکستان انڈر19 سے ورلڈکپ کھیلے گا
ہماری نوجوان نسل محنت کی بجائے شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتی ہے اور رات و رات شاہد آفریدی بننے کے خواب دیکھتی ہے اور ان کا عقیدہ بن چکا ہے کہ سفارش کے بنا پاکستان میں کچھ نہیں ہوسکتا اور ہم ہمیشہ ان کو نصیحت کرتے ہیں مصباح الحق کو اپنا رول ماڈل بنا کر نمبر ون بن کر دنیائَے کرکٹ میں اپنا مقام بنائیں،،،، فیس بک پر بھی اکثر نوجوان سوال کرتے ہیں کہ قومی ٹیم میں کیسے آیا جا سکتا ہے جبکہ وہ فیس بک سے اٹھنے کو تیار ہی نہیں ہوتے
تو جناب لاہور کے زید عالم نے ثابت کردیا کہ اگر ہو جزبہ تعمیر زندہ تو کس چیز کی ہم میں کمی ہے،،،، زید عالم نوجوان نسل کے لیے چیلنج ہیں کہ جو اپنے والد کے ہمراہ چائے کے چھوٹے سے کھوکھے پر محنت بھی کرتا ہے اور اپنے شوق کی آبیاری کے لیے قابل تقلید محنت بھی کرتا ہے،،،،زید عالم خوش نصیب ہے کہ ان کے والد عالم خان نے بھی غربت کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے بیٹے کے شوق میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے،،،عالم خان نے نجی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ سب اللہ کی مدد کا نتیجہ ہے اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا بیٹا پاکستان انڈر19 تک جا پہنچے گا،،،،
زید عالم بھی پر امید ہیں کہ وہ اپنی محنت سے پاکستان انڈر19 میں منتخب ہوئے اور پاکستان کو چیمپیئن بنوانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں جھونک دیں گے اور نمر ون بن کر ایک دن قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائینگے
اپنی رائے کا اظہار کریں