کیا نواز شریف کے جانے سے یونس خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا؟
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد ابھی تک پزیرائی سمیٹ رہے ہیں اور آئے دن ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد دیکھنے میں آرہا ہے
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یونس خان نے شکوہ کیا کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے پر حکومتی اعلان کے مطابق رقم ملنا تو درکنار ابھی تک کسی نے رابطہ بھی نہیں کیا،،، یونس خان نے کہا کہ وہ وعدے کے مطابق اعلان کردہ رقم مختلف اداروں کو عطیہ کردیں گے،،، ہماری دعا ہے کہ یونس کو مطلوبہ رقم مل جائے مگر شاید ان کے علم میں نہیں کہ آج کل حکومتوں کو اپنی پڑی ہے کسی کو وہ اعلان کردہ انعام کیا دیں گے
یونس خان نے نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے کی کوششوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا وہ اس سوال کا جواب ابھی نہیں دینا چاہتے اور نہ ہی اس سوال کے جواب کی تیاری کر کے آئے ہیں
یونس خان نے مزید کہا کہ وہ آج کل وہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی میراڈونا کی طرز پر فٹ بال بھی کھیل رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں