آفریدی اور یونس خان نے پی سی بی کو دھو کر جواب دے دیا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے حال ہی میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان موجودگی کے دوران مصباح الحق،یونس خان اور شاہد آفریدی کے اعزاز میں یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں نجم سیٹھی شاہد آفریدی سے رابطہ کیا تو انہوں نے شرکت سے معزرت کر لی اور جواب دیا کہ وہ کرکٹ لیگز میں مصروف ہیں لہذا اس تقریب کا حصہ نہیں بن پائیں گے،،،یاد رہے کچھ عرصہ پہلے بھی شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے منعقد کی گئی کسی تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے
ادھر سابق کپتان یونس خان نے کوئی عزر پیش کیے بنا 14 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے
یوں محسوس ہورہا ہے کہ عہد ساز کھلاڑیوں کے اعزاز میں یہ تقریب ہوتی نظر نہیں آ رہی،،، کچھ عرصہ پہلے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے اس تقریب میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا،،،ہوسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق اور عبدالرزاق کو مدعو کرکے اعلان کردہ تقریب کا انعقاد کردے
اپنی رائے کا اظہار کریں