یونس خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی سے ناراض ہوگئے اب کی بار وجہ ایسی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگی
لاہور:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان پی سی بی سے ناراض ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے کوچنگ لیول تھری کورس کرنے کیلئے لاہور بلایا تھا اور ٹھہرنے کیلئے کمرہ نہ دیا گیا۔
یونس خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی اور کمرہ نہ ملنے پرناراض ہوکر واپس کراچی چلے گئے۔خیال رہے کہ سابق کپتان لاہور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ لیول تھری کورس شروع ہونے سے ایک دن پہلے پہنچے تھے مگر کمرہ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے کیونکہ ان کو کسی اور کے کمرے میں ٹھہرا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پی سی بی سے ناراض ہوکرواپس کراچی چلے گئے ۔
An important announcement – leaving back for Karachi without doing the PCB Level III course due to the reasons stated in the video message below. pic.twitter.com/Ak9rGg0oMW
— Younis Khan (@iam_Younis) April 16, 2018
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوئے ہوں بلکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ مئی میں ریٹائر ہوئے، پانچ ماہ بعد الوداعی تقریب سمجھ سے باہر ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 ستمبر کو سابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔
میڈیا سے گفتگو میںیونس خان نے کہا تھا کہ بورڈ صرف پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اگر پی سی بی تنقید کرنے والے یا سفارش کی بنیاد پر سابق کرکٹرز کو نوکری دیتا ہے تو ان کرکٹرز کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے جو بورڈ سے اصولوں کی بات کرتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں