More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

یاسر شاہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کو بے قرار

یاسر شاہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کو بے قرار

جی ہاں دوبئی میں نیوزی لینڈ کی صفیں ادھیڑنے والے یاسر شاہ ریکارڈ پہ ریکارڈ اپنے نام کیے جارہے ہیں اور اب ان کی نظر   82سال پرانے ریکارڈ پر جم گئی ہیں ،،، ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر کلیری گریمیٹ کے پاس ہے جنہوں نے 1936 میں صرف 36 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور یاسر شاہ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کےلیے محض 5 وکٹیں درکار ہیں،، یاسر شاہ کے مطابق ان کو یہ تو پتہ ہےکہ تیز ترین 200 مکمل کرنے کے لیے 5 وکٹیں درکار ہیں مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ  کلیری گریمیٹ کون ہیں ؟

image_20121225101925

یاسر شاہ کے پاس یہ سہولت موجود ہے کہ اگر وہ آئندہ ٹیسٹ میچ میں یہ ریکارڈ نہ بھی توڑ سکے تو پھر بھی ان کے پاس دو ٹیسٹ میچ ہونگے کہ وہ کلیری کا
ریکارڈ توڑ سکیں

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا ہے اور وہ عمران خان کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کی آس لگائے بیٹھے ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں