More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

وزیراعظم کی یاسر شاہ کو 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی یاسر شاہ کو 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو 82 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے جادوگر سپنر کو مبارکباد دی اور کہا کہ صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں لینے پر یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یاسر شاہ نے آسٹریلوی باﺅلر کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا میرا ریکارڈ برابر کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ نے نے گزشتہ روز ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے سمر ویل کو آﺅٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرکے سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا تھا جبکہ انہوں نے وقار یونس،ڈینس للی،وسیم اکرم و دیگر عظیم باﺅلروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں