غلط ویزہ،وہاب ریاض کو انگلینڈ سے واپس پاکستان بھیج دیا گیا
لندن(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا۔
تابی لیکس کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ وہاب ریاض 21 جولائی سے شروع ہونے والے دی 100 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچے تو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مطلع کیا کہ آپ غلط ویزے پر لندن آئے ہیں جس کے بعد ورک پرمٹ ویزہ نہ ہونے کے باعث انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ٹھیک کروا کر دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔
یاد رہے کہ وہاب ریاض لیگ کے اوپننگ سیزن میں آسٹریلیا کے نیتھن کورٹنائل کی جگہ ٹرینٹ راکٹس کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہاب ریاض ساتھی قومی فاسٹ بائولر محمد عامر کے ساتھ لیگ میں کھیلنے والے دوسرے پاکستانی کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں