غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کردی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان کو ایک محفوظ ملک قرار دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق برطانوی ریسلر ٹآئینی آئرن ، فرانسسی ریسلر برام اور پاکستانی نثزاد ریسلر بادشاہ خان اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ،یہاں آکر انہیں کسی بھی طرح کو ڈر یا خوف نہیں ہے ۔آئی ایس پی آئی نے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لیے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے ، اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے پر خوشی ہے، پاکستانی شائقین پہلوانی کے دلدادہ اور اس فن سے بہت رغبت رکھتے ہیں۔خاتون ریسلر ریبل نے کہاکہ اس سے قبل بھی پاکستان آکر بہت مسرت محسوس ہوئی، اگست میں بھی اپنے فن سے محظوظ کرنے کی کوشش کروں گی، پاکستان مجھے بہت پسند ہے۔
ریسلر برام نے کہا کہ پاکستان آکر اپنے ملک جیسا احساس ہورہا ہے، پاکستان کے فروٹ اور جوس شوق سے استعمال کرتا ہوں۔واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد میں شیڈول ایونٹس میں دنیا بھرسے20 سے زائد ریسلرز ایکشن میں نظر آئیں گے، قبل ازیں 2017 میں ہونے والا پہلا ایڈیشن ریسلر بادشاہ خان کے نام رہا تھا، تقریب میں عمران شاہ، دانش خان اور معروف اداکار ایوب کھوسو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں