More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے

ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے

آج کل قطر میں سنوکر کا عالمی میلہ سجا ہوا ہے اور دنیا بھر سے چوٹی کے کیوئسٹ اس میں حصہ لے رہے ہیں،،، پاکستان سے محمد یوسف، عمران  شہزاد اور آغا خرم اس میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں اور تینوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے
گروپ سی میں پاکستانی کیوئسٹ خرم آغا نے چار میچز میں سے تین جیت کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنائی، انہوں نے فن لینڈ، روس اور ترکی کے کیوئسٹ کو شکست دی جبکہ ویلز کے کیوئسٹ سے ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
گروپ ڈی میں عمران شہزاد نے بھی تین کامیابیوں کے ساتھ لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، انہیں پانچ میں سے دو میچز میں ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا
تجربہ کار ممد یوسف نے اپنے پانچوں میچ جیت رکھے ہیں اور انہوں نے  جرمنی، برازیل، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور قطر کے کیوئسٹس کو شکست دے کر کامیابیاں سمیٹی ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں