کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں ہونے والے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا
افتتاحی اور اختتامی تقریبات پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گی،
کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے
لاہور(پ ر)4فروری2020ء۔ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں ہونے والے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،افتتاحی اور اختتامی تقریبات پنجاب سٹیڈیم میں ہوں گی،کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں پاکستان، بھارت، ایران، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا، انگلینڈ، سرا لیون، کینیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پہلے روز9فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا میچ ساڑھے 6سے ساڑھے 7بجے پاکستان اور کینیڈا، دوسرا میچ رات 8سے 9بجے تک ایران اور سرالیون کے درمیان ہوگا،دوسرے روز 10فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا میچ 3بجے سے 4بجے بھارت اور جرمنی، دوسرا میچ ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک آذربائیجان اور کینیا، تیسرا میچ 6سے7بجے ایران اور برطانیہ جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا اور کینیڈا کے درمیان ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے ہوگا،تیسرے روز 11فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا میچ 3بجے سے 4بجے آسٹریلیا اور آذربائیجان، دوسرا میچ ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک برطانیہ اور جرمنی، تیسرا میچ 6سے7بجے سرالیون اور بھارت جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور کینیا کے درمیان ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے ہوگا،چوتھے روز 12فروری کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلا میچ 3بجے سے 4بجے آذربائیجان اور کینیڈا، دوسرا میچ ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک ایران اور جرمنی، تیسرا میچ 6سے7بجے سیرالیون اور برطانیہ جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے ہوگا،
پانچویں روز 13فروری کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلا میچ 3بجے سے 4بجے کینیڈا اور کینیا، دوسرا میچ ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان اور آذربائیجان، تیسرا میچ 6سے7بجے ایران اور بھارت جبکہ چوتھا میچ سرالیون اور جرمنی کے درمیان ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے ہوگا،چھٹے روز 14فروری کو ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں پہلا میچ دوپہر ایک سے دو بجے آسٹریلیا اور کینیا جبکہ دوسرا میچ دوپہر ڈھائی سے ساڑھے تین بجے تک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا،ساتویں روز 15فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پہلا سیمی فائنل چھ سے سات بجے ونر ٹیم پول اے اور رنر اپ ٹیم پول بی جبکہ دوسرا سیمی فائنل ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے تک ونر ٹیم پول بی اور رنر اپ ٹیم پول اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔آٹھویں روز 16فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے چار سے پانچ بجے لوزر ون سیمی فائنل اور لوزر ٹو سیمی فائنل کے درمیان ہوگا جبکہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا فائنل سات سے آٹھ بجے ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں