دوبئی میں —ورلڈ الیون کا مختصر تربیتی کیمپ ختم
جناب ہوجائیں تیار کیونکہ ورلڈ الیون پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے گیارہ ستمبر کی صبح پہنچ رہی ہے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور جہاں ان کو صدارتی پروٹوکول میں مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں لایا جائے گا
پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے ورلڈ الیون نے دوبئی میں جو تربیتی کیمپ منعقد کیا تھا وہ اختتام پزیر ہوگیا ہے اور کھلاڑی اب پاکستان پہنچنے کو بے تاب ہیں
بارہ ستمبر کو ہیڈکوچ اینڈی فلاور اور کپتان فاف ڈپلیسی ہوٹل میں ہی پریس کانفرنس کریں گے,,, کل شام قزافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں کپتان فوٹو سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ کپتان پاکستان سرفراز احمد اور جنوبی افریقہ کے باولر عمران طاہر پریس کانفرن کریں گے
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ستمبر کو ہونے والے پہلے میچ کے ٹکٹ بک چکے ہیں اور جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے مہنگے ٹکٹ ابھی بھی بکنے کو دستیاب ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں